ابنا: ترکی میں اتوار کے روز آنے والے زلزلے کے قریب 100 گھنٹے بعد ایک 13 سالہ بچے اور ایک 18 سالہ نوجوان کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ جمعرات کو بھی ایک 19سالہ نوجوان ملبے سے زندہ برآمد ہوا تھا۔ دوسری طرف اس زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 550 ہو گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد 2300 ہے جبکہ اب تک 187 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔ ..........
/169